خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد
منگل 30 اپریل 2024 21:51
(جاری ہے)
انہوں نے اقتصادی اور سماجی ترقی میں خواتین کے کردارکو اجاگر کرتے ہوئے خواتین کی تعلیم،صحت کی دیکھ بھال اور اقتصادی مواقعوں میں سرمایہ کاری پر نمایاں منافع پر زوردیا۔
چھٹے او آئی سی سی آئی ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈزمیں 3 کمپنیوں نے تمام کیٹیگریز میںپہلی3 پویشنوںپر کامیابی حاصل کی۔پراکٹراینڈ گیمبل پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی اوراوآئی سی سی آئی ویمن امپاورمنٹ ایوارڈکی چیمپین قرار پائی جبکہ نیسلے پاکستان اور یونی لیور پاکستان کوبالترتیب پہلی اور دوسری رنراپ کا اعزاز حاصل ہوا۔ واضح رہے کہ ایک آزاد جیوری نے مختلف پہلوئوں سے کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو دیگر تمام کیٹگریز میں ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر ایوارڈز کے دائرہ کارکو آرگنائزیشن سے آگے بڑھاتے ہوئے یونی لیور کی گلوبل ای وی پی بیورجز شازیہ سیّد کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں آئیکونک کارپوریٹ ویمن لیڈرز ایوارڈز سے نوازاگیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی سابق نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اپنے خطاب میں خواتین کو مالیات اور تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ خواتین کیلئے زندگی کے تمام شعبوں میں سبقت حاصل کرنے کیلئے یہ بنیادی مواقع ہیں۔ اس موقع پر تقریب میں 'پاکستانی معیشت میں خواتین کی شمولیت میں اضافہ'کے عنوان سے ہینڈ بُک کا اجراء کیا گیا یہ ایک جامع پلیٹ فارم ہے ۔ یہ پالیسی پیپر کلیدی موضوعات پر مشتمل ہے جس میں صنفی مساوات اورمساوی مواقعوں کو فروغ دینے، صنفی تنخواہ کے فرق کو دورکرنا، ملازمت کی جگہ کی حفاظت کو یقینی بنانا،خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنا، اقتصادی شمولیت کو فروغ دینا، ورک لائف میں توازن کو سپورٹ کرنے سمیت خواتین کو بااختیار بنانے کے اہم پہلوئوں کی اہمیت پر زوردیا گیا ہے۔اس موقع پر او آئی سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے رکن اینڈریو بیلی نے ہینڈ بک کا اجراء کرتے ہوئے پاکستان کے ایک مساوی اور خوشحال معاشرے کے وژن کو کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہینڈ بک کی سفارشات پر عمل درآمد پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر او آئی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو اور سیکریٹری جنرل ایم عبد العلیم نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانا او آئی سی سی آئی ممبران کیلئے ایک سنگِ بنیاد رہا ہے جس کی نمائندگی 'او آئی سی سی آئی'ویمن کرتی ہے اور معیشت میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کیلئے ہمار ا اہم اقدام ہے۔تقریب میں نہ صرف مجموعی کارپوریٹ کمپنیوں کی کاوشوں کو تسلیم کیا گیا بلکہ خصوصی کیٹگری کے ایوارڈ یافتہ افراد کی کاوشوں کو بھی سراہاگیا۔خصوصی پذیرائی ایوارڈ مختلف کیٹگریز میں دیا گیاجس میں پیپسی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کاایوارڈ،ٹوٹل پارکونے لیڈرشپ اور اسٹریٹجی ایوارڈ ،اینگرو کارپوریشن نے خواتین کیلئے کام کی جگہ کیلئے سازگار ماحول کاایوارڈ ، شیل پاکستان نے ورک لائف بیلنس اور انٹگریشن ایوارڈ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے ویمن لیڈرز ڈیولپمنٹ ایوارڈ،جاز نے خواتین کو بااختیار بنانے میں قابلِ ذکر ترقی کاایوارڈ اور شیورون پاکستان لبریکنٹس لمیٹڈنے سمال انٹرپرائز چیمپین کا ایوارڈحاصل کیا ۔ پاکستان صنفی مساوات اور خواتین کی معاشی شمولیت کی جانب سفر جاری رکھے ہوئے ہے خواتین کو بااختیار بنانے کے چھٹے ایوارڈز جیسی تقریبات ان سفر کی رفتار کو تیز کرنے، مثالی عمل، سب کیلئے مساوی اور خوشحال مستقبل کو فروغ دیتی ہیں۔ او آئی سی سی آئی پاکستان میں بڑے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اجتماعی آواز ہے۔ 30سے زائد ممالک کے او آئی سی سی آئی کے 200سے زائد اراکین معیشت کے 14مختلف شعبوں میں موجود ہیںاور پاکستان کے مجموعی ٹیکس ریوینیو میں ایک تہائی سے زائد حصہ ڈالتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیکنالوجی اور ہنر کی منتقلی اور عوام کی ایک بڑی تعداد کو روزگار فراہم کرنے میں سہولت فراہم کررہے ہیں۔ او آئی سی سی آئی کے ایک تہائی ممبران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہیں اور کئی ممبران گلوبل فارچون 500کمپنیوں میں شامل ہیں۔ اپنے کاروباری آپریشنز کے علاوہ او آائی سی سی آئی کے اراکین اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے سی ایس آر کی مختلف سرگرمیوں میں اہم شراکت دار ہیںجن سے پسماندہ کمیونیٹیز کے 46ملین افرادمستفید ہوتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
صوفی ثقافت و تہذیب یہاں بسنے والوں کے ڈی این اے میں ہے اس وقت تمام مسائل کا حل صوفی کلچر میں ہے،مشاہد حسین سید
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیرکی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جناح کیمپس کا دورہ ، کارکردگی کی تعریف
-
کاروبار کرنا یا چلانا حکومت کا کام نہیں ، حکومت کا کام صرف کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنا ہے، اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.