اعظم بستی کے عوام کو مافیا سے بچایا جائے، عمر اسحاق میو

کے الیکٹرک اور کنڈہ مافیا کی ملی بھگت نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ،عبدالرزاق جوکھیو

منگل 30 اپریل 2024 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) محمودآباد یوتھ سرکل کے روح رواں عمر اسحاق میو، عبدالرزاق جوکھیو نے کہا کہ اعظم بستی میں کے الیکٹرک اور کنڈہ مافیا کی ملی بھگت نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے، اوور بلنگ وصول کی جارہی ہے، شہریوں کو کنڈا مافیا پریشان کر رہی ہے، بل بھرنے والے صارفین بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شکار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقہ نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، اعظم بستی کے عوام کو کنڈا مافیا سے بچایا جائے، محمود آباد یوتھ سرکل کا احتجاج کا عندیہ ، اوور بلنے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی تو احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ گرمی میں بجلی کی بندش سے اہلخانہ کا برا حال ہے۔ سندھ حکومت، گورنرسندھ، چیف جسٹس ، آئی جی سندھ فوری نوٹس لے کر کارروائی کریں۔