السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

منگل 30 اپریل 2024 22:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات سال 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات خالد احسان نے بتایا کہ السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات میں کل1402 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی،1320امیدوار شریک ہوئے،1163امیدوار کامیاب قرار پائے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کی مارکس شیٹس ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر 15دن کے اندر ارسال کر دی جائیں گی۔#

متعلقہ عنوان :