حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے دالبندین سے ماشکیل کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، جینئد خان ریکی
منگل 30 اپریل 2024 21:00
(جاری ہے)
ایران سے یہ کراسنگ پوائنٹ کرونا کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دالبندین سے رابطہ منقطع ہونے کے باعث اب لوگوں کے لیے ایران سے سستی خوراکی اشیاء حاصل کرنے کا واحدآسان راستہ رہ گیا ہے اس لیے لوگ چاہتے ہیں کہ اس کو کھول دیا جائے تاکہ وہاں سے خوراکی اشیائ حاصل کی جائیں کیونکہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں ان کے بقول کوئی انسانی المیہ جنم نہیں لے سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واشک سے ماشکیل کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جس دوسرے راستے کی بات کی جارہی ہے وہ نہ صرف طویل اور دشوار گزار ہے بلکہ امن و امان کی وجہ سے وہ غیر محفوظ بھی ہے۔ضلع واشک سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی میر زابد ریکی نے بتایا کہ بارش اور سیلاب کی صورت میں ماشکیل ایک جزیرہ بن جاتا ہے اور ایسی صورت میں ایران ہی لوگوں کے خوراک اور ایندھن حاصل کرنے کا واحد آپشن رہ جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے رابطہ کیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ ایف سی والوں کو ایران سے زیروپوائنٹ دس پندرہ دن کھولنے کے لیے کہے تاکہ لوگ ایران سے خوراک اور ایندھن حاصل کریں۔انھوں نے کہا کہ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے ان کی بات کی جانب بھی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگ احتجاج اور ہڑتال پر مجبور ہوئے۔ماشکیل ضلع واشک کی تحصیل ہے اور یہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے اندازاً 7 سو کلومیٹر دور مغرب میں ایران سے متصل علاقہ ہے۔نہ صرف ماشکیل بلکہ پورا ضلع واشک کا شمار بلوچستان کے انتہائی پسماندہ ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔طویل مسافت اور دشوارگزار راستوں کی وجہ سے ماشکیل میں کوئٹہ اور دیگر شہروں کی بہ نسبت پاکستان سے جانے والی بنیادی اشیائ صرف کی قیمتیں زیادہ ہیں۔ رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر واشک منصور قاضی نے کہا کہ چونکہ ایران سے زیروپوائنٹ کو کھولنے کا معاملہ دو ممالک کے درمیان ہے اس لیے انھوں نے اس معاملے پر محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کو چٹی تحریر کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کی وجہ سے اگرچہ دالبندین سے راستہ بند ہے لیکن واشک اور پلنتاک کے راستے ماشکیل کے لیے خوراکی اشیائ بھیجنے کے لیے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خوراکی اشیاء کے حوالے سے صورتحال سنگین نہیں ہے اور ضلعی انتظامیہ کی یہ کوشش ہے کہ وہاں خوراکی اشیائ کی قلت پیدا نہ ہو۔مزید قومی خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.