q چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے اجلاس کی صدارت کی

yٹاون میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کے چھٹے عام اجلاس کا انعقاد

منگل 30 اپریل 2024 21:00

،کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی زیر صدارت ٹاون میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کے چھٹا باضابطہ(عام) اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر اورٹاؤن اراکین کونسل اوریوسی چیئرمینز و وائس چیئرمینز کی شرکت۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پرچیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ چونکہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013 ترمیم شدہ 2021 کے تحت قائم ہونے والی ٹاون میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کو ابتدا ئی دنوں میں ہی لاتعداد مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

لیکن ہم خدمت کے جذبے کے ساتھ آئے ہیں ہم نے وسائل کی کمی کے باوجودموجودہ مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدا مات اٹھائے، جس کے نتیجے میں نیو کراچی ٹاون کی تعمیر و ترقی کا آغاز ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

اور عوام جلد اس کے ثمرات دیکھیں گے، اجلاس میں نیو کراچی ٹاؤن کی عوام کی فلاح اورترقی کے لئے قراردادیں پیش کی گئیں جن میں نیو کراچی ٹاؤن کی حدود میں واقع پارکس کی تعمیر و مرمت اور تزین و آرائش کے بعد بحالی کی منظوری۔

عید الاضحی کے موقع پر سیکٹر 11-D (اتوار کار بازار) نیو کراچی میں مویشی منڈی ک قیام کی منظوری۔ اجلاس میں نیو کراچی ٹاون کونسل کے اراکین نے سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے قرارداد پیش کی جس میں کے ایم سی کے زیر انتظام 5000 روڈ یوپی موڑ تا 4K چورنگی،پاور ہاؤس اور دو منٹ یوٹرن کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں پیش کی گئیں تمام قراردادیں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئیں۔

اس موقع پرچیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے اجلاس کے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی حدود میں قائم پارکس و پلے گراؤنڈز کو فوی بحال کیا جائے تاکہ اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو سستی اور صحت مند تفریح میئسر آسکے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام 5000 روڈ پر مرمتی کام کی اشد ضرورت کیونکہ 4K چورنگی،پاور ہاؤس چورنگی اور دومنٹ یوٹرن پر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کے ساتھ حادثات کا سبب بن رہے ہیں انہوں نے کہا ان سڑکوں کی مرمت کا کام ہنگامی بنیاد پر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کی آمد کے موقع پر سیکٹر 11-D (اتوار کار بازار) نیو کراچی میں مویشی منڈی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔