پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ماہرین
منگل 30 اپریل 2024 21:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ریونیو موبلائزیشن پاکستان کو درپیش چیلنجوں میں سے ایک ہے۔
ریمٹ کی ٹیم لیڈ حمید یعقوب شیخ نے شرکاءکو ریمٹ کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ یہ غیر ملکی، دولت مشترکہ اور ترقیاتی دفتر کی مالی اعانت سے چلنے والا پروگرام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات چیت کا مقصد حکومت کو اصلاحی اقدامات کے لئے رہنما خطوط فراہم کرنے کے لئے سفارشات اور حل پیش کرنا ہے۔سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر واصف علی میمن نے کہا کہ اصلاحات اور ٹیکس اقدامات پر عملدرآمد کےلئے سیاسی عزم بہت ضروری ہے ۔آئی ایم ایف سے پروگرام حاصل کرنے کے عمل کے دوران اپنے طرز عمل کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب دوہرے اعداد و شمار سے نیچے ہونے کی وجہ سے ٹیکسوں کا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر بہت زیادہ پڑتا ہے جس کی وجہ سے ٹیکس چوری ہوتی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کی جائیں تاکہ بوجھ کی منصفانہ تقسیم کی جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے مطالبہ کرنا چاہیئے کہ وہ اپنی پالیسیوں کو پاکستان کے میکرو اکنامکس کے مطابق بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی چارجز، گیس، بجلی اور پیٹرولیم چارجز میں اضافے سے ملکی صنعت بحرانوں میں ڈوبی رہے گی۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز نے کہا کہ عوام کو ریونیو محکموں پر اعتماد کا فقدان ہے جو ٹیکس ادا کرنے کے کلچر کو فروغ دینے میں رکاوٹ ہے۔اینگرو پاورجن قادرپور لمیٹڈ کے ڈائریکٹر قیصر بنگالی نے مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اداروں کی نجکاری کے دوران سٹریٹجک عنصر پر غور کرنے کےلئے کوئی پالیسی نہیں ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مینجمنٹ کی نجکاری ضروری ہے نہ کہ اثاثوں کی کیونکہ موخر الذکر سٹرٹیجک اہمیت کے حامل ہیں۔ نجکاری کمیشن آف پاکستان کی ممبر بورڈ ناہید میمن نے کہا کہ ملک کو درمیانے اور طویل مدتی اہداف کے لئے ٹھوس نجکاری پالیسی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو متحرک کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ پیچیدہ ریگولیٹری ماحول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کو ترجیح دینا بہت ضروری ہے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پر صرف توجہ نہیں دی جانی چاہیئے۔آصف ہارون نے کہا کہ برآمدات اور ڈالر روپے کی برابری کے لحاظ سے ملک جمود کا شکار ہے۔ ٹیکس پالیسی نفاذ اورمعاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ادا کیے جانے والے ٹیکسوں میں فرق اور عوام میں اعتماد کا فقدان اس مسئلے کی راہ میں ایک سنگین رکاوٹ ہےجسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی سیف جونیجو نے کہا کہ پاکستان کے 6 ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کم ہو رہے ہیں کیونکہ کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ای پی زیڈ) 3000 ایکڑ پر مشتمل ہے جو مرحلہ وار صرف 300 ایکڑ پر تیار کیا گیا ہےتاہم جبل علی فری زون کے 104 ارب ڈالر کے مقابلے میں کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون نے صرف 600 سے 700 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی جو قومی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی آمدنی کا تقریبا 75 فیصد ہے۔محکمہ سماجی تحفظ کے سیکرٹری رفیق مصطفیٰ نے کہا کہ سرکاری اخراجات کی تاثیر میں سب سے بڑی رکاوٹ گورننس کا معیار اور صوبائی اور قومی ادارے ہیں جو پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم، پروکیورمنٹ اور ہیومن ریسورس ہائرنگ سسٹم اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن (ایم اینڈ ای) سسٹم جیسے گورننگ پروسیس کا حصہ ہیں۔دوسری بحث کے دوران سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ موثر خدمات اور تیز پروسیسنگ میکانزم کے لئے موجودہ ٹیکس ماڈلز میں تبدیلیاں لائی جائیں۔مزید تجارتی خبریں
-
لاہور:برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پھر سے پًر لگ گئے،قیمت میں14روپے فی کلو اضافہ
-
دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پرایک ارب 26 کروڑ ڈالرخرچ کردیے گئے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربند
-
صوبائی وزیر صنعت سے میٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.83 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 14 روپے کلو اضافہ
-
ملک میں سیمنٹ کی رییٹل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.