اسلام آبادہائیکورٹ، ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر سماعت ملتوی

منگل 30 اپریل 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن میں حکمنامے پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتراضات کے ساتھ حامد میر کی درخواست پر سماعت کی تو سینئر صحافی حامد میر ، کاشف عباسی ، محمد مالک ، عارفہ نور ، عمران ریاض خان سمیت دیگر صحافی و اینکر پرسنز بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔

پٹیشنر حامد میر اپنے وکیل بیرسٹر شعیب رزاق کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا جی شعیب صاحب ، کیا اعتراض ہے اس درخواست پر ؟ شعیب رزاق نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کر رکھا ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے ، سپریم کورٹ میں سو موٹو ایکشن لیا گیا تھا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اعتراضات میں دور کر دیتا ہوں ، آپ سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کی آرڈر شیٹس مہیا کر دیں ۔