انٹرا پارٹی انتخابات، عوامی نیشنل پارٹی ضلع بنوں کیلئے نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی

منگل 30 اپریل 2024 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) انٹرا پارٹی انتخابات، عوامی نیشنل پارٹی ضلع بنوں کیلئے نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ناز علی خان وزیر صدر جبکہ شاہ قیاز خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب کرلئے گئے۔کابینہ کی تشکیل کیلئےاجلاس شہباز عظمت خیل میں سابق سینیٹر باز محمد خان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

کابینہ کے دیگر اراکین میں سینئر نائب صدر ریاض خان، نائب صدر عارف اللہ خان، نائب صدر اشفاق خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایوب خان ایڈوکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیرہارون علی شاہ، جائنٹ سیکرٹری ضیاء الرحمن ایڈوکیٹ، جائنٹ سیکرٹری رشید خان، جائنٹ سیکرٹری قاضی محمد اعجاز، سیکرٹری اطلاعات حکمت اللہ پختون، سیکرٹری مالیات ممتاز خان، سیکرٹری یوتھ افیئرز عبد الصمد، سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر میرزاعلی خان، سیکرٹری ثقافت سکندر حیات، سالار شعیب خان اور ڈپٹی سالار ایوب نواز خان ککی شامل ہیں۔چیئرمین صوبائی الیکشن کمیشن شکیل بشیر خان عمرزئی نے نئی کابینہ کے اراکین کے ناموں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔