اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023ء میں پیش کئے گئےپروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی

بدھ 1 مئی 2024 18:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023ء میں پیش کئے گئے ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام، ایم بی اے/ایم پی اے(کامن ویلتھ آف لرننگ)، ایم ایل آئی ایس، ایم ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے، یہ امتحانات 13مئی تا 13جون جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ کی جاچکی ہیں،امتحانات کی اطلاع طلبہ کو بذریعہ موبائل ایس ایم ایس بھی دے دی گئی ہے۔امتحانی ہالز میں طلبہ کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کے لئے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے خصوصی ہدایات دی ہیں۔وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کریں گے جو امتحانی ہالز میں نقل کی روک تھام کو یقینی بنائیں گے۔