ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ میں اہم عہدوں پر طویل عرصے سے من پسند افراد کی تعیناتیوں کا انکشاف
موٹر رجسٹریشن ونگ کے بعض مخصوص کاؤنٹرز کے انچارج 15 سال سے مسلسل ایک ہی پوسٹ پر قابض ہیں اور کوئی انہیں ٹرانسفر نہیں کر سکتا، ذرائع
بدھ 1 مئی 2024 18:10
(جاری ہے)
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں سامنے آنے والا ایک اور اہم معاملہ سینیئرعہدوں پر جونیئر ملازمین سے کی تعیناتی ہے، سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے برخلاف موٹر رجسٹریشن ونگ میں من پسند جونیئر افسران کو سینیئر عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کی تعیناتی سرفہرست ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے سوک سینٹر میں قائم موٹر رجسٹریشن ونگ میں سرکاری نظام کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ایک متوازی نظام بھی کام کر رہا ہے جسے ’سسٹم‘ کہا جاتا ہے۔سسٹم کا یہ دھندا اسپیڈ منی کے ذریعے کام کی رفتار بڑھا دیتا ہے اور گاڑیوں کی رجسٹریشن سمیت دیگر کاموں میں حائل قانونی پیچیدگیاں بھی دور کر دیتا ہے۔ذرائع کے مطابق سسٹم کے تحت گاڑی دکھائے بغیر گاڑی کی کلیئرنس اور رجسٹریشن کیلئے اضافی پیسے، نئی نمبر پلیٹ جلدی دینے، پسند کی نمبر پلیٹ، کمپنیوں کی گاڑیوں کی ایک ساتھ اور جلد رجسٹریشن، کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر کاموں کو جلدی نمٹانے کیلئے رقم وصول کی جاتی ہے اور سسٹم کے نام سے ماہانہ کروڑوں روپے کا دھندا کیا جا رہا ہے۔ایک جونیئر کلرک نے بتایا کہ موٹر رجسٹریشن کاؤنٹرز کے تمام انچارج کمپیوٹر سسٹم پر اپنی آئی ڈی کے بجائے جونیئر کلرک کی آئی ڈی غیر قانونی طور پر استعمال کرتے ہیں تاکہ مستقبل میں کسی ممکنہ قانونی پکڑ سے بچ سکیں جبکہ جونیئر کلرک اس غیرقانونی عمل پر خاموشی اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔میڈیا نمائندے نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ان مبینہ بے قاعدگیوں کے بارے میں مؤقف کیلئے متعلقہ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی لیکن انہوں نے مؤقف دینے سے معذرت کر لی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا
-
صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ
-
لاہور ہائیکورٹ نے 24سال پرانا اراضی کا تنازع حل کر دیا
-
بخشی خانوں اور لاک اپ کی ری ویمپنگ پراجیکٹ کی منظوری،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا
-
سولرز پر ٹیکس کے حوالے سے سندھ حکومت کی تشویش پر وفاق نے ٹیکس نہ لگانے کی یقین دھانی کرائی ہے، ناصرحسین شاہ
-
شرجیل انعام میمن کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز میں ریپڈ ریسپانس یونٹ قائم کر دیا گیا
-
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
-
ہیٹ ویومیں لوڈشیڈنگ کے سبب کوئی انتقال ہوا تو کے الیکٹرک پر مقدمہ ہو گا: ناصر حسین شاہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے آمد
-
گورنر سندھ سے لونگی سولر کے صدر جیمز جن اور ڈائریکٹر سینڈی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
-
پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کا سب پر احترام لازم ہے، حکومت کی سنجیدگی پر کوئی شک نہیں کرنا چاہیے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ایرانی قونصلیٹ آمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.