ایس ایس پی ٹریفک مانسہرہ کا سٹی ایریا اور لاری اڈہ کا دورہ، ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت

بدھ 1 مئی 2024 18:15

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان نے سرکل ڈی ایس پی سجاد خان، انسپکٹر ٹریفک وسیم خان، بیٹ انچارج سمیت دیگر افسران نے شاہین چوک، کورٹ ایریا، فوارہ چوک، مسجد موڑ، لاری اڈہ، منڈی موڑ اور سلہڈ کو دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان نے اپنی نگرانی میں وہاں موجود کیری ڈبوں اور سوزوکیوں کے سٹینڈز، تجاوزات اور لگائے گئے تھڑوں اور ریڑھیوں کو ختم کروایا اور افسران کو ہدایات جاری کیں کہ باقی جگہوں سے جلد از جلد غیر قانونی پارکنگ، اڈوں اور تجاویزات کو ختم کر کے سڑک کی روانی کو بحال کریں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جا سکے اور عوام اپنی منزل کی جانب بغیر کسی تکلیف کے رواں دواں ہو سکیں۔