ہر حکومت یہ کہتی ہے ،سخت فیصلے لینے ہونگے مگر یہ صرف غریب عوام اور مزدور طبقے کیلئے ہی ہوتے ہیں، محمد اسما عیل

کبھی نہیں سنا اشرافیہ کی مراعات کم ہوئی ، ان کی عیا شیاں کم ہونے کی بجا ئے دن بدن بڑ ھتی جا ر ہی ہیں ، چیئر مین مز دور اتحا د

بدھ 1 مئی 2024 22:16

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) عالمی یومِ مزدور ڈے کے سلسلے میں خضدار میں ریلی و جلسہ عام منعقد کیا گیا ریلی نوپ آفس مزدور چوک سے برآمد ہوا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا میونسپل کارپوریشن میں بڑی جلسہ عام کی شکل اختیار کرگیا ریلی سے چیئرمین مزدور اتحاد محمد اسماعیل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر حکومت یہ کہتی ہے کہ ہمیں سخت فیصلے لینے ہونگے لیکن ہر حکومت کے سخت فیصلے صرف عام غریب عوام اور مزدور طبقے پر ہے ہم نے کبھی نہیں سٴْنا کہ اشرافیہ کے مراعات کم ہوئے اور نہ دیکھا ہے اشرافیہ کے عیاشیاں کم ہوئی بلکہ اشرافیہ کے مراعات دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں ۔

چیئرمین مزدور اتحاد نے حکومت کی مزدور کٴْش پالیسیوں کی سخت الفاظ مزمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں اور آئی ایم ایف کی شرائط اور سارا بوجھ بھی عام عوام اور مزدور طبقے پر ہے، جب بھی ملک مشکل حالات سے گزرا ہے ہمیشہ مزدور طبقہ نے قربانی دی ہے حکمران طبقے ہمیشہ مزدوروں کا استحصال کرتے آئے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری عام آدمی پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑتی ہے حکومت کی نااہلی کا بوجھ محنت کش طبقہ پر اثرانداز ہوتا ہے ۔

خضدار میں مزدور طبقہ کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہسپتال میں سرنج تک دستیاب نہیں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو الیکٹرک بائیک دیا جارہا ہے جب کہ ہمارے سرکاری تعلیمی اداروں میں غریب کے بچوں کیلئے کتاب دستیاب نہیں ہے ہمارے تعلیمی ادارے تمام سہولیات سے محروم ہے،ایک مزدور کی تنخواہ مہنگائی کی مناسبت سے درست نہیں مزدور 8 سو کماتا ہے اور اسکے روزانہ کے اخراجات 2000 تک پہنچ چکے ہیں۔

اے جی آفس کے انچارج کی غیرحاضری اور کوئٹہ میں براجمان ہونے کی وجہ سے ملازمین کی پریشانیوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے بہت جلد اے جی آفس کے زمہداران کے خلاف باقاعدہ احتجاج کا آغاز کرینگے اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو یونین کے صدر عبدالمالک موسیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے جنکو خود معلوم نہیں تھا کہ ہمارا مستقبل کیا ہوگا رات کو سوکر اٹھے تو کوئی وزیراعظم بنا تو کوئی وزیر داخلہ ودیگر وزارتوں کے مالک بنے ان حکمرانوں کو مزدوروں کا کیا احساس ہوگا کیونکہ یہ خود بیٹھے بٹھائے اقتدار پر براجمان ہوئے اس لیئے ہمیں مزدور طبقہ کو ایک دوسرے کا احساس رکھنا ہوگا یہ نہیں کہ ہر سال صرف ایک دن کیلئے منائیں بلکہ ہردن ہمیں مزدور کے حقوق کا خیال رکھنا ہوگا۔

اس وقت تمام مقررین نے حکومت کی مزدور کش پالیسیوں کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیشہ سارا بوجھ عام مزدور کے اوپر ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، جب بھی ملک مشکل حالات سے گزرا ہے ہمیشہ مزدور طبقہ نے قربانی دی ہے مزدور کا استحصال ہوا ہے ۔اداروں کی نجکاری عام آدمی پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑتی ہے حکومت کی نااہلی کا بوجھ محنت کش طبقہ پر اثرانداز ہوتا ہے صدر میونسپل کارپوریشن ایمپلائز یونین خلیل چنال کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن میں ایک مزدور کش اور نااہل چیف آفیسر کو مسلط کیا گیا ہے جو صرف ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرکے اپنے بالا کو عیاش پرستوں میں تقسیم کرکے عیاشیوں میں مگن ہیں خضدار شہر کچرے کے دھیر میں تبدیل ہوچکا ہے لیکن موصوف کا دہان اٴْس جانب نہیں ہے دیگر خطاب کرنے والوں میں پیرا میڈیکل کے صدر عبدالرشید غلامانی، مزدور اتحاد کے جنرل سیکرٹری آغا ذوالفقار علی شاہ، انجینئرنگ یونیورسٹی کے صدر عبدالوہاب عمرانی، محکمہ پبلک ہیلتھ کے میر محمد مینگل ایپکا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری الیاس موسیانی، ایم ایم ڈی کے حضور بخش طالب، سی اینڈ ڈبلیو کے علی احمد شاہوانی، و دیگر شامل تھے۔