ایس پی سٹی زون اور ایس پی رورل زون کی علا قوں میں کھلی کچریو ں

زونل ایس پیز نے پولیس افسران کو شہریوں کے مسائل کو حل کرنی کی ہدایات کی

بدھ 1 مئی 2024 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) آئی جی اسلام آ باد سید علی نا صر رضوی کے خصوصی احکامات پر ایس پی سٹی زون اور ایس پی رورل زون نے اپنے علا قوں میں کھلی کچریو ں کا انعقادکیا،کھلی کچہری میں شرکاء نے اپنے مسائل بیان کیے،زونل ایس پیز نے پولیس افسران کو شہریوں کے مسائل کو حل کرنی کی ہدایات کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس پی رورل زون اور ایس پی سٹی زون نے اپنے علا قوں میں کھلی کچریوں کا انعقادکیا، جس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،کھلی کچہریوں میں موجود شرکاء نے اپنے مسائل بیان کیے اور بہتری کے لئے تجاویزپیش کیں،حل طلب مسائل پر زونل ایس پیزنے موقع پر متعلقہ افسران کواحکامات جاری کئے اور شرکاء کی پیش کردہ تجاویزپر عمل درآمد کرنے کی یقینی دہانی کروائی، زونل ایس پیز نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آ باد سید علی نا صر رضوی کے احکامات کی روشنی میں عوامی شکایات اور علاقائی مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے،آئی جی اسلام آ باد کے واضح احکامات ہیں کہ تمام افسران اپنے حلقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں تاکہ شہریوں کے ساتھ برائے راست رابطہ رکھا جا سکے اور ان کو درپیش مشکلات حل کرنے میں مدد ملے، انہوں نے مزیدکہا کہ پولیس دن رات آپ کی حفاظت و خدمت میں کوشاں ہے جن مسائل کا آپ نے ذکر کیا ہے ان کوترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائے گا،اسلام آباد پولیس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہتر حکمت عملی کی وجہ سے علاقہ میں جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،جبکہ قبضہ ما فیا، جرائم کا قلع قمع اور منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے پولیس کو عوام کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے آپ کے بغیر یہ سب ناممکن ہے پولیس اور عوام مل کر ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جہاد کریں تب اس ناسور کو معاشرے سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکے گا، آپ کے تعاون سے قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور طریقے سے کریک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے، آپ اپنے اردگرد اور گلی محلے میں نظر رکھیں،کوئی بھی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری اپنے متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے یاد رکھیں کسی بھی علاقہ میں شہریوں کے تعاون کے بغیر خاطر خواہ مثبت نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے ہیں، انہو ں نے مزید کہا کہ پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کھلی کچہری کے انعقاد کرنے کا مقصد شہریوں اور پولیس کے درمیان روابط کو بڑھاتے ہوئے دوریاں کو ختم کرنا ہے،معززین علاقہ نے کھلی کچہریوں کے انعقاد پر آئی جی اسلام آ باد کو خراج تحسین پیش کیا اور زونل ایس پیز کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :