Live Updates

محنت کش اللہ کے دوست ہیں،اللہ کے دوستوں کو سلام،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا عالمی یوم مزدور پر پیغام

بدھ 1 مئی 2024 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم مزدور پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم مزدور پر دنیا بھرکے محنت کشوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔محنت کش اللہ کے دوست ہیں،اللہ کے دوستوں کو سلام۔ دینِ اسلام نے کسب حلال کے لیے محنت کو عظمت کا درجہ اور محنت کش کی عزت کا شعور دیا۔محنت کرکے خاندان کا سہارا بننے والی کارکن خواتین کو خصوصاً خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ محنت کشوں کے حقوق کے شعور کی بیداری پرشکاگو کے شہداء کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مزدور صنعت وحرفت کے ستارے ہیں۔ہر محنت کش،ہر مزدور ہر کارکن حقیقی ہیرو ہے۔ مزدور کاعزم وحوصلہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا کی ہر عمارت، ہر پل، ہر شاہراہ اور ہر پراجیکٹ میں مزدور کا خون پسینہ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم محنت کشوں کے حقوق کا احترام کا عہدکرتے ہے۔

حکومت مزدوروں کامعیار زندگی بلند کرنے اورانکی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ محنت کشوں کیلئے مناسب اجرت،تحفظ اور احترام یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئیے۔۔۔ مزدوروں اور محنت کش کے احترام کے کلچر کو فروغ دیں۔ ایک ایسا معاشرہ بنانے کی کوشش کریں جہاں ہر محنت کش کی قدر ہو۔ محنت کش کے تحفظ کے لئے اکوپیشنل سیفٹی ایکٹ لا رہے ہیں-
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات