،کھوسہ قبیلہ چھٹانی شاخ کے زمینی تنازعہ کا فیصلہ کر دیا گیا،میر مہر اللہ خان،حاجی نثار خان نے آپس میں شیر و شکر کر دیا

بدھ 1 مئی 2024 21:45

s جعفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) ضلع نصیر آباد کے علاقے بیدار میں حاجی میر نثار خان کھوسہ،میر مہر اللہ خان کھوسہ،حاجی محمد نواز خان کھوسہ نے گزشتہ روز کھوسہ قبیلہ کی شاخ چھٹانی کے دو متحارب بھائیوں استاد عبدالغنی کھوسہ اور ریٹائر ڈی۔ایس۔پی پولیس نصیب اللہ خان کھوسہ کے درمیان زمینی تنازعہ کا فیصلہ کرکے دونوں متحارب برادرز کو آپس میں شیر و شکر کر دیا۔

اس موقع پر کھوسہ قبیلہ کے معتبرین معزز کی بڑی تعداد موجود تھی۔جن میں میر رفیق خان کھوسہ،سابق جنرل منیجر پی آئی اے بلوچستان خلیل احمد کھوسہ، سلام کھوسہ و دیگر معتبرین موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق کھوسہ اقوام کے معزز معتبرین میر مہراللہ خان کھوسہ، حاجی محمد نواز خان کھوسہ اور حاجی نثار احمد خان کھوسہ کی سربراہی میں ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گوٹھ بیدار کھوسہ میں قبائلی جرگہ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کھوسہ قوم کے معزز معتبریں نے خوش اسلوبی سے تنازعہ کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں متحارب بھائیوں کو شیر وشکر کرکے گلے لگایا۔اس حوالے سے علاقے کے عوام خاص کر کھوسہ برادری نے کھوسہ قوم کے معتبرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے برادری میں محبت بڑھے گی۔برادری کے آپس کے مسائل حل کرنے میں میر مہر اللہ کھوسہ اور حاجی نثار خان کھوسہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے گا کہ خیر کے معاملات میں یہ معتبرین ہمیشہ ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :