شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

بدھ 1 مئی 2024 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔باٹاپور بھسین گائوں کے قریب نہر سے 50 سالہ شخص کی لاش ملی، اقبال ٹائون مون مارکیٹ کے قریب 40 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا۔

(جاری ہے)

متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔بھاٹی گیٹ پرندہ مارکیٹ کے قریب 55 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا، متوفی نشے کا عادی اور بظاہر بھکاری معلوم ہوتا ہے، جناح ہسپتال انڈر پاس کے قریب خاتون کی بوسیدہ لاش ملی،لاش چند روز پرانی ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی۔تمام میتوں کو پولیس کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔