بہاولنگر میں پاسکو اور مڈل مین گٹھ جوڑ کے باعث کاشتکاروں کا استحصال جارہی ہے،میاں راشد وٹو

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 2 مئی 2024 17:46

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی 2024ء ) بہاولنگر میں پاسکو اور مڈل مین گٹھ جوڑ کے باعث کاشتکاروں کا استحصال جارہی ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ بھی خاموش ہے، مجبور ہوکر ڈی سی آفس کے گھیراو کا فیصلہ کیا ہے، ہزاروں کسان کل ڈپٹی کمشنر کا گھیراو کریں گے میاں راشد محمود وٹو کی پریس کانفرنس،امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 237 میاں راشد محمود وٹو ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہاولنگر میں پاسکو اور مڈل مین گٹھ جوڑ سے کسانوں کا استحصال جاری ہے، کاشتکاروں کے لیے باردانہ کا حصول ایک خواب بن چکا ہے، ڈی جی ایم پاسکو دفتر موجود نہیں فریاد کس سے کریں، کسان پاسکو سینٹرز کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں مگر پاسکو سے باردانہ مافیا وصول کررہا ہے، کسان دربدر ہے۔

(جاری ہے)

پاسکو اور ضلعی انتظامیہ سے تنگ آکر احتجاج کرنے پر ہم مجبور ہیں، کل 3 مئی کو ہزاروں کسان اپنے حق کے لیے نکلیں گے اور ڈی سی آفس احتجاج کریں گے۔ اگر پاسکو اور ضلعی انتظامیہ نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور کسانوں کو حق نہ ملا تو جی ٹی روڑ بلاک کریں گے۔