سرگودھا، عدالت نے خاتون کے قاتل کو سزائے موت، ساتھی کو 10سال قید بامشقت ، 12 لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی کا حکم سنا دیا

جمعرات 2 مئی 2024 22:33

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) ایڈیشنل سیشن جج ملک نثار ا حمد نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے 70سالہ خاتون کے قاتل کو سزائے موت اور ساتھی کو 10سال قید با مشقت اور 12لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے گاں لقمان کے دو ملزمان عظیم اور عدیل نے مقدمہ کی پیروی کرنے پر مقتول کی 70سالہ دادی ساس فاطمہ بی بی کو بھر ے بازار میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس تھانہ کڑانہ نے مقتولہ کے رشتہ دار رپورٹ پر زیر دفعہ 302/34ت پ مقدمہ در ج کر لیا اس میں ملوث دونو ں ملزمان عظیم اور عدیل کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجوایا تھا گزشتہ روز فاضل عدالت کے جج نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل عظیم کو سزائے موت جبکہ ساتھی عدیل کو 10سال قید با مشقت اور 12لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

جس پر ملزمان کو سزا بھگتنے کے لئے واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔