ریسکیو 1122 شیخوپورہ کا جائزہ اجلاس۔ ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گندم کی فصل کو لگنے والی آگ اور ساتھ ہی کرہ ارض کو فضائی آلودگی سے بچایا جا سکتا ہے، انجینئر رانا اعجاز احمد

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ جمعہ 3 مئی 2024 17:17

شیخوپورہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی 2024 ء) ریسکیو1122 شیخوپورہ کو 1 اپریل 2024 سے 30 اپریل 2024 تک مجموعی طور پر 24007 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے5793 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں 1581 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹس,3405 میڈیکل ایمرجینسیز،141 آگ لگنے کے واقعات، 169 کرائم کیس ،4 ڈوبنے کے واقعات اور 490 متفرق ایمرجنسیزتھیں۔ان تمام ایمرجینسیزمیں 8.13 منٹ اوسطاََ ریسپانس ٹائم برقرار رہا۔

ریسکیو1122 شیخوپورہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 5755 لوگوں کو ریسکیو کیاجن میں 2098 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ3520 افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا اور 137 افراد ایسے بھی تھے جو موقع پر جاں بحق ہوئے.علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 512 افراد کو بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

(جاری ہے)

ماہ اپریل میں گندم کی فصل کو آگ لگنے کے 26 واقعات ہوئے اور ریسکیو فائر فائٹرز نے انتہائی جانفشانی سے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے کسانوں کو کروڑوں روپے کے نقصان سے بچا لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ گندم کی فصلوں کو آگ لگنے کی وجوہات میں لاپرواہی بڑی وجہ ہے لہذا تمام احباب سے درخواست ہے کھیتوں میں سگریٹ نوشی سے گریز کریں ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے لہذا تمام افراد سے گزارش ہے معیاری برقی آلات کے استعمال اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی قریبی ریسکیو دفاتر سے تربیت حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :