متحدہ عرب امارات میں پروازوں کے لیے موسم ہموار ،مقامی ہوا بازی انتظامیہ کی جانب سے فضائی اپریشن بحال

جمعہ 3 مئی 2024 21:03

اسلام آباد ، دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) متحدہ عرب امارات میں پروازوں کے لیے موسم ہموار ہو گیا ہے،مقامی ہوا بازی انتظامیہ کی جانب سے فضائی اپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ترجمان پی ائی اے نے کہا کہ قومی ا یئر لائن پی ائی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

منسوخ شدہ پروازوں کے مسافروں کو ترجیح بنیادوں پر اگلی پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ مسافروں کی اسانی کے لیے مزید پروازوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ منسوخ شدہ پروازوں کے مسافروں سے التماس ہی. کہ وہ اپنے پروازوں کی معلومات کے لیے پی ائی کی کال سینٹر 786 786 111سے رابطے میں رہیں۔

متعلقہ عنوان :