آرامکو سعودی فارمولا 4 چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 14:33

آرامکو سعودی فارمولا 4 چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) سعودی عرب میں منعقد ہونے والی آرامکو سعودی فارمولا 4 چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق آرامکو سعودی فارمولا 4 چیمپئن شپ کا افتتاحی راؤنڈ بحرین انٹرنیشنل سرکٹ پر ہوگا جس کے بعد دوسرا راؤنڈ 15 اور 16 اکتوبر کو اسی مقام پر منعقد کیا جائے گا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق اس کے بعد مقابلے جدہ کورنیش سرکٹ پر ہوں گے جو دنیا کا سب سے تیز ترین سٹریٹ سرکٹ ہے۔

(جاری ہے)

جدہ میں تیسرا اور چوتھا راؤنڈ بالترتیب 10 اور 11 نومبر اور 14 اور 15 نومبر کو ہوں گے جبکہ آخری اور پانچواں راؤنڈ بھی جدہ میں 5 اور 6 دسمبر کو ہوگا۔گزشتہ روز بحرین انٹرنیشنل سرکٹ پر آرامکو سعودی فارمولا 4 چیمپئن شپ کے آفیشل ٹیسٹ مکمل ہوئے۔یہ ٹیسٹ نئے سیزن کے آغاز کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کئے گئے ۔یہ چیمپئن شپ انٹرنیشنل آٹوموبائل فیڈریشن کی منظور شدہ، نئے ڈرائیورز کے لیے سنگل سیٹر ریسنگ کی نمایاں ترین مقابلوں میں سے ایک ہے جسے التوکيلات موٹر اسپورٹ کمپنی، سعودی آٹو موبائل اور موٹر سائیکل فیڈریشن کی نگرانی میں منعقد کرتی ہے۔