جماعت اسلامی سے رابطہ،اپوزیشن اتحاد کا وفد ( آج )حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کریگا

منصورہ میں ہونے والی ملاقات میں جماعت اسلامی کو اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے کی دعوت دی جائیگی‘ ذرائع

جمعہ 3 مئی 2024 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) جماعت اسلامی سے رابطہ کے معاملہ پر اپوزیشن اتحاد کا وفد آج ہفتہ کے روز امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کرے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق ملاقات منصورہ میں دوپہر دو بجے ہو گی، اپوزیشن اتحاد کے وفد میں صدر محمود خان اچکزئی ،پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر ،ثنا اللہ بلوچ اور اسد نقوی شامل ہوں گے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں جماعت اسلامی کو اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے کی دعوت دی جائے گی۔