پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 4 مئی 2024 16:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان،بعض مقامات پر بوندا باندی کی توقع اورپنجاب کے وسطی وجنوبی اضلاع میں موسم خشک و گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکثر شہروں میں موسم خشک اورمطلع جزوی طور پر ابر آلود جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا،بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24اور زیادہ سے زیادہ 37سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 22فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 61فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں ذکی فارمز 151،یو ایس قونصلیٹ 80، فیز 8ڈی ایچ اے 91,سی ای آر پی آفس102، فیز 8 ایوی گر ین70، بلاک اے جوہر ٹان 67،بریڈ اینڈ بائونڈ لاہور 70 اورپاکستان انجینئرنگ سروسز میں 124ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :