اوستہ محمد، حامد میر کو دھمکی دینا جان سے مارنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

ہفتہ 4 مئی 2024 17:16

اوستا محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) سینئر صحافی کالم نگارحق سچ بات کرنے والے حامد میر کو دھمکی دینا جان سے مارنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

علی مردان جمالی تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سابق صدر پریس کلب کے علی مردان جمالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ملک بھر کے صحافیوں کو تھریڈ ہے اور سب پریشان ہیں اسی طرح سینئر صحافی وہ کالم نگار حامد میر کو جان سے مارنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حامد میر وہ بہادر صحافی ہیں جنہوں نے ہر فلور پر حق سچ کی بات کی اورکہتے رہیں گے ان دھونس دھمکوں سے حامد میر ڈرنے جھکنے والے نہیں ہیں علی مردان جمالی نے کہا کہ صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ایک صحافی کو دھمکی مل رہی ہے تو خضدار میں صحافی کو شہید کیا جا رہا ہے اب اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست کمزور ہو گیا اور وہ اب کسی کے قابل نہ رہے حق سچ لکھنے پر صحافیوں کو دھمکیا ں مل رہی ہیں جس کی مذمت کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :