جے یو آئی سندھ کی جانب سے تاریخ ساز ایوان نہیں میدان ملین مارچ کی کامیابی

ہفتہ 4 مئی 2024 19:33

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) جے یو آئی سندھ کی جانب سے تاریخ ساز ایوان نہیں میدان ملین مارچ کی کامیابی پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا فراڈ الیکشن کے خلاف واضح موقف پر مبارکباد ،ڈاکٹر اے جی انصاری ،تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کراچی میں ایوان نہیں میدان عوامی اسمبلی اسمبلی ملین مارچ کی تاریخ ساز کامیابی اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے فراڈ الیکشن،قبلہ اول چوکیداری اور ختم نبوت کے تحفظ۔

(جاری ہے)

عالمی اور ملکی مسائل پر دو ٹوک موقف پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ہوئے قائد سندہ علامہ راشد محمود سومرو کی جدوجھد اور بہادری پر کہا ہے کہ ایسے لیڈر جو بغیر کسی مذہب اور نسل کے دین اور دہرتی کے لیے اپنی جان قربان کر نے تیار ہیں انکو سلام پیش کرتے ہیں انکے ہر حکم پر ہم بھی ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ ان جیسے بے باک رہنماؤں کا عملی طور ساتھ دیکر دنیا سے مسائل سے نجات اور اپنی آخرت کو کامیاب کریں۔