Live Updates

yخیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک کامردان گندم گودام کا دورہ

گندم خریداری کے حوالے تمام پیشگی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

ہفتہ 4 مئی 2024 20:45

ق*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے گزشتہ روز ضلع مردان کے گندم گودام کا دورہ کیا اور گودام میں گندم خریداری کے حوالے تمام پیشگی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر محکمہ خوراک کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دیگر ضلعی اھلکار بھی موجود تھے صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ مردان گندم گودام میں تقریبا 28 ہزار میٹرک ٹن گندم ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے اور گودام میں پرانا سٹاک تقریبا 6 ہزار میٹرک ٹن پہلے سے پڑا ہے صوبائی وزیر نے اپنے دورے کے موقع پر رواں گندم سیزن میں خریداری کے حوالے گودام میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور ھدایات جاری کی کہ خریداری کے عمل کی کڑی نگرانی کے لئے گودام میں نصب کیمروں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے گندم خریداری کے عمل کو شفاف، گندم کی معیار کو جانچنے اور خرد برد روکنے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہے جو محکمہ خوراک ، ضلعی انتظامیہ ،نیب، اینٹی کرپشن ایگریکلچر کے افسران پر مشتمل ہوگی، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ھدایت پر گندم خریداری میں بدعنوانی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ٹرانسپورٹیشن سسٹم کوختم کر کے گودام ہی خریداری کا مرکز ہوگا جس سے گندم کی معیار اور مقدار کا معائنہ موقع پر کیا جائے گا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ صوبائی حکومت 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم 3 ہزار 900 روپے 40 کلو گرام کے حساب سے مقامی گندم خریدے گی جس سے نہ صرف مقامی کسانوں کو فائدہ ہوگا بلکہ صوبائی حکومت کو بھی اربوں روپے بچت ہوگی ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وژن کے مطابق گندم خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں اور جو بھی آفسر بدعنوانی میں ملوث پایا گیا اسے مثالی سزا دی جائے گی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کسانوں کے حوالے ایک سوال کے جواب میں ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ سابقہ نگران وفاقی اور پنجاب کی صوبائی حکومت نے ضرورت سے زیادہ گندم کی امپورٹڈ گندم کی خریداری کی جسکا نقصان ابھی پنجاب کسانوں کو پڑ رہا ہے، انہوں نے واضح کیاکہ سابقہ نگران حکومت نیایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مافیا کو فائدہ پہنچانے کیلئے ضرورت سے زیادہ گندم درآمد کی جس کا اگلے سال گندم کی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات