گ* حیدرآباد پولیس کا منشیات، گٹکا و مین پوری کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

اتوار 5 مئی 2024 20:50

&حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2024ء) حیدرآباد پولیس کی منشیات، گٹکا و مین پوری کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری انچارج سیری فرحان الدین میمن کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی سیری پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر لنک روڈ ملا کھتیار انصاری فارم کے قریب چھاپہ مار کر 2 کچی شراب سپلائرز کو گرفتار کرلیا گرفتار سپلائرز کی شناخت صلح محمد ملاح اور حمزو ماچھی کے ناموں سے ہوئی گرفتار سپلائر کا ایک ساتھی پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہوگیا سیری پولیس کی کارروائی میں گرفتار و مفرور ملزمان کے قبضے سے 3 عدد گیلنز میں 15 لیٹر کچی شراب پولیس تحویل میں لے لی گئی گرفتار سپلائرز کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے سیری پولیس نے گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :