ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 6 مئی 2024 13:31

ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2024ء) ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی ، تفصیلات کے مطابق نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے چارج سنبھالنے کے بعد ضلع کچہری میں واقع مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ کیا اور بلڈنگز کی حالت اور وہاں سر انجام دئیے جانے والے سرکاری امور بارے آگاہی حاصل کی اس موقع پر اے ڈی سی آر ڈاکٹر حسان نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :