شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 6 مئی 2024 13:33

شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2024ء) شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے  مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں مجھے خوشی ہے میں ضلع جہلم کی تاریخ کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات ہوئی ہوں یہ بات ضلع جہلم میں نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں ضلع جہلم میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔