سرکاری ملازمین ملکی سسٹم کا سب سے اہم حصہ ہیں، زندگی کا بڑا حصہ پبلک سروس میں گزارنا قابل فخر ہے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 6 مئی 2024 13:33

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2024ء) سرکاری ملازمین ملکی سسٹم کا سب سے اہم حصہ ہیں، زندگی کا بڑا حصہ پبلک سروس میں گزارنا قابل فخر ہے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈی سی دفتر سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی الوداعی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ  آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے ریٹائرمنٹ پانے والے ملازمین میں تحائف تقسیم کئے اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔