عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 6 مئی 2024 13:35

عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2024ء) عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف خصوصا فائر ریسکیورز ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے عالمی یوم فائر فائٹنگ کے حوالے سے ریسکیو 1122کے فائر فائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ریسکیو1122کی جانب سے گزشتہ سال کے دوران کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس پر ڈی سی جہلم نے ریسکیو 1122کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور تمام سٹاف کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ملک کا بہترین اثاثہ ہیں جو اپنی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری او ر ملکی خدمت سمجھ کر ادا کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ آپ کی کارکردگی کو دیگر اداروں کیلئے مثال کے طورپر پیش کرتی ہے اس موقع پر ڈی سی جہلم نے بہترین فائٹر فائٹنگ اور دیگر حادثات میں بہترین امدادی کاروائی کرنے والے ریسکیورز کو شیلڈز تقسیم کیں۔