جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 6 مئی 2024 13:36

جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2024ء) جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان  اسامہ شیرون نیازی۔

(جاری ہے)

      انھوں نےگذشتہ روز اپنے آفس میں آنیوالی موضع سمن وال کی بیوہ خاتون اور معمر شخص کی طرفسے دی گئی تحریری درخواست کہ ان لوگوں کے مکانات جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے نالوں کے لیۓ بناۓ گیۓ مجوزہ نقشے میں آریے ہیں جس بابت محکمہ نہر کا عملہ انھیں انہدام کرنے بارے بضد ہے جبکہ عمر کے آخری ایام میں ہمارا دیگر کوئی آشیانہ نہ ہے اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون جو کہ انتہائی خدا ترس انسان ہیں نے فوری طور پر جلال پور کندوال نہر کے تحصیلدار اور عملے کو بلا کر سختی سے ہدایت کی کہ تقشے میں معمولی رد و بدل سے نالوں کے رخ بدلے جائیں اور لوگوں کے مکانات نہ گراۓ جائیں سائلین نے فوری انصاف پر اسسٹنٹ کمشنر کا نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ درازیء عمر کی دعا بھی کی

متعلقہ عنوان :