ڈی جی پی ایچ اے ملتان کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی میں اضافےو دیگر امور بارے اجلاس

منگل 7 مئی 2024 17:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی (پی ایچ اے )ملتان آصف رؤف خان کی زیر صدارت شہرکی خوبصورتی میں اضافےودیگرامور بارےمنگل کے روز اجلاس ہوا۔اجلاس میں مختلف امورکوزیربحث لایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈایریکٹرمارکیٹنگ حافظ اسامہ، ڈایریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ اورڈائریکٹر ہارٹی کلچر غلام نبی بھی موجود تھے۔ڈی جی پی ایچ اے نے متعلقہ افسران کو ادارے کی سیلف انکم میں اضافے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ملتان کی خوبصورتی اور ادارے کے استحکام کےلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں ۔ڈی جی نے بتایا کہ تشہیری بورڈز انکم کا بڑا ذریعہ ہیں جس کے لیے مربوط منصوبہ بندی طے کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :