میرپورخاص ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے دفتر کے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی

آگ لگنے سے میز اور قیمتی کاغذات مبینہ طور پر جل گئے

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 7 مئی 2024 17:09

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2024ء ) میرپورخاص ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ  کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے دفتر کے کمرے میں آگ لگ اٹھی  آگ لگنے سے میز اور قیمتی کاغذات مبینہ طور پر جل گئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ولی محمد نے بتایا کہ اے سی اوپر سے گرا جس کے نتیجے میں تاریں الجھ گئیں اور آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

  تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے دفتر میں گزشتہ رات آگ بھڑک اٹھی  آگ لگنے سے دفتر کے کمرے کی میز پر موجود فائلیں جل گئیں اس موقع پر ڈائریکٹر ولی محمد بلوچ نے بتایا کہگزشتہ رات دفتر کے اے سی  مظبوطی سے نہیں لگا تھا جس کے باعث اے سی میز پر گرا  جس سے تاریں شارٹ سرکٹ ہوگئیں جس کی وجہ سے ایک میز  اور دو کرسیاں اور کچھ رف فائلیں جو ٹیبل کے اوپر تھیں و جل گئیں کوئی زیادہ قیمتی نقصان نہیں ہوا  تاہم ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے کچھ قیمتی دستاویزات بھی جل گئے ہیں اور گزشتہ 8 ماہ سے ڈائریکٹر آفس کا مرمتی کام بھی جاری ہے انہیں عارضی طور پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے دفتر کو قریبی بلڈنگ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :