ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان

منگل 7 مئی 2024 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے، ہیٹ ویو سے بچائو کے لیے عوام ضروری احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ جبکہ ہفتے کے آخر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے ، درجہ حرارت میں ممکنہ اضافے کے باعث ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ ہیٹ ویو سے بچائو کے لیے عوام کو ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مویشی مالکان شدید گرمی کے دوران اپنے مال مویشیوں کے لئے حفاظتی اقدامات اپنائیں۔ مزید برآں 10 مئی سے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ کاشتکار حضرات موسم کی صورتحال کے مطابق اپنے معمولات تشکیل دیں۔

متعلقہ عنوان :