آل راؤنڈر مچل سینٹنر کا آئی پی ایل میں موقع نہ ملنے پر مایوس کا اظہار

بدھ 8 مئی 2024 15:17

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر نے آئی پی ایل میں موقع نہ ملنے پر مایوس کا اظہار کیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق مچل سینٹنر 2018ء سے چنائی سپر کنگز کے ساتھ ہیں اب تک 16 میچز کھیل چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مچل سینٹنر نے میچز سے باہر بیٹھنے کو مایوسی قرار دیا ہے، رواں سیزن میں ان کو صرف ایک میچ کھلایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل کی وجہ سے مچل سینٹنر پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔اس حوالے سے مچل سینٹنر نے بتایا کہ میرے خیال میں ہر وقت نہ کھیلنا چیلنج ہوتا ہے، بعض اوقات یہ مایوس کن بھی ہوتا ہے تاہم فوکس رہنے کی کوشش ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کروں، جب آپ کو موقع ملے تو پھر آپ کو ٹیم کے لیے اچھا کرنا چاہیے، میں خوش ہوں کہ یہ سب ٹیم کی کامیابی کے لیے ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :