پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،خولہ امجد

بدھ 8 مئی 2024 23:02

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ملتان ڈویژن کی صدر خولہ امجد نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاک افواج کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور سانحہ نو مئی کے خلاف ریلی نکالنے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نو مئی کو قومی سانحہ کا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔ریلی ہائی کورٹ بار سے ایس پی چوک تک نکالی گئی۔ ریلی میں شریک خواتین نے پاک افواج کے حق میں نعرے لگائے اور بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر بیگم ثروت خان، فہمیدہ چوہان اور آصف رفیق رجوانہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔