دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی

قونصل جنرل حسین محمد کا بیرونِ ملک پاکستانیوں کے کردار کو سراہنا

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل جمعرات 14 اگست 2025 19:21

دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب قومی جوش و ولولے سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔ صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

(جاری ہے)

قونصل جنرل حسین محمد نے تقریب میں شریک کمیونٹی کو خوش آمدید کہا اور حالیہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیابیوں، خصوصاً معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کو تاریخی کارنامے قرار دیا۔

انہوں نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو یو اے ای اور پاکستان کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 10 اگست کو دبئی ایکسپو سٹی میں Emirates Loves Pakistan اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے اشتراک سے ہونے والی شاندار یومِ آزادی تقریبات کی کامیابی کو سراہا۔ تقریب میں پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دبئی کے طلباء نے ملی نغمے پیش کیے اور ایک کوئز مقابلہ بھی منعقد ہوا۔