k ادارہ ترقیات حیدرآباد(ایچ ڈی ای) ورک کونسل کا اجلاس

X CBA یو نین کی جانب سے پیش کردہ مطالبات پر غورو خوض ، ملازمین کی فلاح میں کئے جانے والے تمام مطالبات پر جلد از جلد کام کرنے کی یقین دہانی ، بعض نکات پر فوری احکامات صادر کئے

بدھ 8 مئی 2024 20:00

"حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2024ء) ادارہ ترقیات حیدرآباد(ایچ ڈی ای) ورک کونسل کا اجلاس ،ڈائر یکٹر جنرل ایچ ڈی ایپرویز احمد بلوچ نے صدارت کی ، CBA یو نین کی جانب سے پیش کردہ مطالبات پر غورو خوض ، ملازمین کی فلاح میں کئے جانے والے تمام مطالبات پر جلد از جلد کام کرنے کی یقین دہانی ، بعض نکات پر فوری احکامات صادر کئے ۔

میڈیا سیل ایچ ڈی ایکے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایچ ڈی ایورک کو نسل کا اجلاس بدھ کو ڈائر یکٹر جنرل ایچ ڈی ایپرویز احمد بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہو ا ۔اجلاس میں چیف فنانشل آفیسرسید محسن نذر جعفری ،ڈائر یکٹر پلاننگ اینڈڈویلمنٹ کنٹرول ظفر جتوئی ،سیکریٹری ایچ ڈی اے عبدالمنان شیخ اور ایڈیشنل سیکر یٹری ندیم خان موجود تھے، جبکہ ایچ ڈی ایمزدور یو نین CBAکی جانب سے چیئر مین خالد انصاری ،صدر ساجد تقی ،جنرل سیکریٹری انصاف علی لاشاری ،عبدالجبار ہاشمی ،سید مبشر علی اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایجنڈے پر نکتہ وارغوروخوض کیا گیا ۔جنرل سیکر یٹری ایچ ڈی اے مزدور یو نین انصاف علی لاشاری نے کہا کہ تمام مطالبات مزدوروں کا بنیادی حق ہیں تاہم تنخواہوں کا مسئلہ فوری حل طلب ہے اسے ترجیحی بنیاد وں پر حل کیا جائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عیدالاضحی سے قبل ملازمین کی رکی ہو ئی تمام تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈائر یکٹر جنرل نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے بہت جلد فنڈز ریلز ہونے کی توقع ہے جس کے ذریعہ جلد ازجلد ملازمین کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق ورک چارج / کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی ، مستحق ملازمین کے پروموشن ،اپ گریڈ یشن ،واسا ملازمین کو گلستان ِسر مست ہائوسنگ اسکیم میں پلاٹوں کے چالان کا اجراء ،گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم میں کنٹریکٹ ملازمین کو بھی آسان اقساط میں پلاٹ کی فراہمی ،دوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کی تجہیزو تکفین فنڈ میں 50 ہزار تک اضافہ ،سینٹری ورکرز کو سیفٹی کٹ کی فراہمی اور غریب ملازمین کی بچیوں کی شادی کے لئے جہیز فنڈ کی رقم کم از کم ایک لاکھ روپے مقرر کرنے اور ویلفیئر فنڈ 50 ہزار روپے مقرر کرنے کے مطالبات پر غورو خوض کیا گیا ۔

ڈائر یکٹر جنرل نے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے ہر مطالبہ پر ہمدردانہ غور کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی اے کے مالی حالات کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔حالات میں بہتری آتے ہی اس کے ثمرات ملازمین کو حاصل ہو نا شروع ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :