الجیریا کے سفیر کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ، دو طرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

بدھ 8 مئی 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) پاکستان میں الجیریا کے سفیر ڈاکٹر براہیم رومانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ الجزائر کے سفیر نے یہ بات راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں راولپنڈی کی تاجر برادری سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کا حجم توقع سے کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر صدر آر سی سی آئی ثاقب رفیق نے چیمبر کی جاری سرگرمیوں کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور الجیریاکے درمیان توانائی، فارماسیوٹیکل اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ثاقب رفیق نے حکومت پاکستان کی ’’لُک افریقہ پالیسی‘‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ افریقہ میں پاکستان کے لئے بہت سے مواقع موجود ہیں، جن میں قدرتی وسائل اورسرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع، تجارتی سہولت کاری کے اقدامات، ثقافتی تبادلے اور سیاحت، سفارتی تعلقات اور اقتصادی ترقی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد، سابق صدور راجہ عامر اقبال اور ملک شاہد سلیم، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور ویمن ممبران بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :