اعظم نذیر تارڑ سے سرگودہا بار ایسوسی ایشن اور اٹک بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات

بدھ 8 مئی 2024 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے بدھ کو سرگودہا بار ایسوسی ایشن اور اٹک بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں قانونی برادری کی ضروریات کو پورا کرنے اور حکومت اور قانونی ماہرین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون نے بار ایسوسی ایشنز میں خواتین وکلاکے اہم کردار پر زور دیا اور قانونی شعبے میں ان کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔وفاقی وزیر قانون نے وکلاکی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور وکلاکے پیشہ وارانہ ماحول اور مواقع کو بڑھانے کے لئے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :