ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کا زیر تعمیر ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ پٹن کا اچانک دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ

جمعرات 9 مئی 2024 11:10

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر بشیر احمد نے زیر تعمیر ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ پٹن کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمے کو سختی سے ہدایات جاری کیں اور کام کے معیار کے حوالے سے رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے تعمیراتی کام میں تیزی لانے بارے ہدایات جاری کیں۔