پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

جمعرات 9 مئی 2024 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب اراکین یونیورسٹی کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور کردار کریںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسو سی ایشن2024ء کے نومنتخب اراکین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسو سی کے صدرڈاکٹر توقیر علی ، جنرل سیکریٹری رانا مظفر علی و دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود نے اراکین کو مبارک باد پیش کی۔ڈاکٹر توقیر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودکا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ افسران پنجاب یونیورسٹی کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لیے مل کر کام کریں گے۔