کمشنر سکھر کا سویٹ ہوم خیرپور کا دوره

جمعرات 9 مئی 2024 19:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی نے ایس او ایس چلڈرن ولیج ، یوتھ ہوم اینڈ سویٹ ہوم خیرپور کا دوره کیا ۔ بورڈ آف ریونیو کے ممبر محمد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ اور خیرپور کی سول سوسائٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران یتیم بچوں کی دیکھ بھال، تعلیم اور رہائش سمیت دیگر اقدامات کا تفصیل سے جائزہ لیا اور SOS مینجمنٹ اور پاکستان بیت المال کے کردار کو سراہا ۔

انہوں نے بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور ان یتیم خانوں کو مکمل انتظامی تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ان یتیموں کی بہتری کے لیے کام کرنے کے لیے اپنی ذاتی اور سرکاری صلاحیتوں میں عملی جامہ پہنانے میں بھرپور تعاون کریں گے ۔