پاکستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 9 مئی 2024 21:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران 150سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا‘ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4لڑکیوں کو اغواء کر لیا‘ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

آن لا ئن کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ محلہ گارڈن کے رہائشی افتخار علی کی بیٹی (س)‘ تھانہ صدر کے علاقہ 215 رب کی خورشید بی بی کی 16سالہ بیٹی (ر)‘ بچیانہ کے علاقہ 563 گ ب کے رہائشی عطاء محمد کی بیٹی (ر) اور قصبہ تاندلیانوالہ کے بشیر احمد کی جواں سالہ بیٹی (آ) کو اوباش افراد اغواء کر کے لے گئے‘ جبکہ 7 ج ب میں محمد عثمان اپنی اہلیہ کے ہمراہ جا رہا تھا کہ مسلح ڈاکوئوں نے روک کر لاکھوں کے زیورات اتروانے کے بعد نقدی اور فونز چھین کر لے گئے،ملت ٹائون کے علاقہ کلاش سیم نالہ کی نازش کے شوہر رفیق اور 102 ج ب کی نسیم اختر کے خاوند رمضان عرف جانی کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اسلام نگر کے حسن رضا سے 20ہزار روپے‘ فون‘ الائیڈ موڑ پر ارسلان سے 25ہزار روپے‘ چناب کلب کے قریب غلام یٰسین سے 4لاکھ روپے چھین لیے‘ لاری اڈا کے باہر عبدالرحمن سے 40ہزار روپے‘ فون‘ کارخانہ بازار میں محمد سعید سے اڑھائی لاکھ روپے‘ فون‘ ضلع کچہری کے قریب شہزاد سے نقدی‘ فون‘ پنج کوٹھی موڑ پر خرم امتیاز سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ لیاقت آباد نمبر2 کے علی مرتضیٰ سے 65ہزار روپے‘ فون‘ امین ٹائون کے حسن سے نقدی‘ فون‘ غلام محمد آباد ڈی بلاک کے مقبول سے 5ہزار روپے‘ فون‘ کبوتراں والا چوک میں اختر سے 36ہزار روپے‘ فون‘ رضا آباد کے طاہر خان سے 40ہزار روپے‘ جمیل پارک کے افضل سے 25ہزار روپے‘ ڈی گرائونڈ کے قریب ریحان سے پرس‘ چن ون روڈ پر ریاض سے 30ہزار روپے‘ فون چھین لیے‘ ڈھڈی والا میں زین علی کا گھر لوٹ لیا‘ کشمیر پل انڈر پاس میں ہارون سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ ڈائیوو روڈ پر افتخار علی سے 10ہزار روپے‘ فون‘ سمال اسٹیٹ کے قریب حسن رضا سے نقدی‘ فون‘ 7 ج ب میں حافظ زبیر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان چور لے اُڑے‘ رندھاوا چوک کے قریب فریاد علی سے 16ہزار روپے‘ فون‘ شیخوپورہ روڈ پر رحمان خلیل‘ سرگودھا روڈ پر عابد‘ مدینہ یونیورسٹی کے قریب اسلم مانی‘ ظفر کالونی کے اسلم‘ شمس آباد کے رانا شہباز‘ ایڈن آرچرڈ کے زاہد نصیر سے نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ 159 رب کے واحد کے گھر کے باہر سے 3 بکرے چور لے گئے‘ 104 ج ب کے اصغر کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں کے زیورات‘ نقدی لوٹ لی‘ 102 ج ب میں وسیم کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ سیٹلائٹ ٹائون کے توحید ملک سے دو لاکھ روپے‘ فون‘ مظفر کالونی کے عثمان سے 1لاکھ روپے‘ فون‘چناب کلب چوک میں خورشید سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لیے گئے‘ جڑانوالہ روڈ پر طلحہ سے نقدی‘ فون‘ 226 رب کے عبدالغفار سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ 244 رب کے احمد علی سے نقدی‘ فون‘ غوث نگر کے شاہد سے نقدی‘ فون‘ پہاڑی گرائونڈ کے شکیل انجم سے نقدی‘ فون‘ 90 ج ب کے سمیع الله سے 15ہزار روپے‘ فون‘ 61 ج ب کے طفیل سے نقدی‘ فون‘ 67 ج ب کے عبدالشکور سے 7ہزار روپے‘ فون‘ سبزی منڈی سدھار کے عمیر عثمان سے 37ہزار روپے‘ فون‘ 71 ج ب کے ذوالفقار سے 70ہزار روپے‘ فون‘ 241 رب کے عظیم سے 3لاکھ روپے‘ فون‘ ریلوے روڈ پر حسن علی سے نقدی‘ فون‘ 102 گ ب کے سرفراز خان کے ڈیرہ سے 9لاکھ کے مویشی‘ 193 رب کے شاہد سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ 219 گ ب کے طاہر سے 75ہزار روپے‘ فون‘ 216 رب کے شوکت علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ 160 رب میں علی رضا سے 12ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ 613 گ ب کے نواز کے ڈیرہ سے ڈیڑھ لاکھ کی گندم چور لے گئے‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے ارسلان لطیف سے موٹرسائیکل‘ نقدی فون چھین لیا‘ 556 گ ب کے منشا سے ساڑھے تین لاکھ روپے‘ فون چھین لیے۔

اور دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے‘ پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے تجمل حسین‘ سیشن کورٹ سے شہروز حسن‘ جھنگ بازار سے علی‘ لطیف پارک کے ناصر سعید‘ انصاری پارک کے نوید‘ راجباہ روڈ پر ارسلان‘ کوتوالی روڈ پر کلیم‘ گلبرگ سی کے عدنان‘ جمیل پارک کے علی شیر‘ فیاض احمد‘ زید پارک کے سرمد طارق‘ ریکس سٹی سے سجاد‘ سنت سنگھ والا کے معراج‘ 203 رب کے فہد علی‘ کینال روڈ پر طلحہ‘ 198 رب کے مولوی اختر‘ سمن آباد کے نوید احمد‘ ٹاٹابازار کے تنویر علی‘ الٰہی آباد کے بابر سلیم‘ ٹول ٹیکس کے قریب احمد‘ پیپلزکالونی نمبر2 کے رضوان مقصود‘ ستیانہ روڈ سونیری بنک سے عابد حسین‘ پہاڑی گرائونڈ سے عثمان‘ 275 ج ب کے زبیر‘ 66 ج ب کے اظہر‘ 5نمبر سٹاپ کے مشتاق‘ سمندری روڈ پر محمد احمد‘ گلشن عزیز کالونی کے آصف‘ 549 گ ب کے امیر نواز‘ 477 گ ب کے نثار احمد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کو پکڑ نہ سکی۔