دبئی کو بڑا تجارتی مرکز بنانے کیلئے دبئی محکمہ اقتصادیات و سیاحت اور ایمریٹس کے درمیان اسٹر یٹجک شراکت داری

جمعرات 9 مئی 2024 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) دبئی محکمہ اقتصادیات و سیاحت اور ایمریٹس نے دبئی کو تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کیلئے دنیا کا بڑا کاروباری مرکز بنانے کے حوالے سے کوششوں کو تیز کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری پر دستخط کئے ہیں۔ یہ شراکت داری دبئی اکنامک ایجنڈا ڈی 33 کے اہداف کے حصول اور دبئی کودنیا کابڑا کاروباری اور تفریح مقام بنانے کے لیے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

معاہدہ کو حتمی شکل عربین ٹریول مارکیٹ کے موقع پر ایمریٹس ایئر لائن اینڈ گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم اور دبئی محکمہ اقتصادیات وسیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعید المری کی موجودگی میں دی گئی۔ معاہدہ پر دستخط چیف ایگزیکٹو آفیسر دبئی کارپوریشن برائے سیاحت و تجارتی مارکیٹنگ ( ڈی سی ٹی سی ایم ) عصام کاظم اور ایمریٹس کے ڈپٹی صدر اور چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے کئے۔

(جاری ہے)

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عصام کاظم ، سی ای او دبئی کارپوریشن برائے سیاحت و تجارتی مارکیٹنگ ( ڈی سی ٹی سی ایم ) نے کہا:’’ یو ای اے کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمدبن راشد المکتوم کی دوراندیش قیادت کے تحت ڈی ای ٹی دبئی کے ڈی 33اہداف کے حصول کیلئے شراکت داریوں سے استفادہ کیلئے پرعزم ہے۔عدنان کاظم نے شراکت داری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کاروبار اور سرمایہ کار دوست حالات، تجارتی سرگرمیوں اور بلند معیار زندگی کی وجہ سے پہلے ہی عالمی کمپنیوں ، انٹرپرینورز اور فمیلی بزنس کیلئے مرکز بناہوا ہے۔

ہم ڈی ای ٹی میں ہمارے شراکت دارں کے ساتھ مل کر دبئی کی عالمی اقتصادی مرکز کے طورپر حیثیت کو مزید تقویت دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ ڈی ای ٹی اور ایمریٹس کا تعاون اور مضبوط حکمت عملی آئندہ دہائی تک دبئی کی معیشت کے حجم کو دگنا کرنے کے دوراندیشن قیادت کے اہداف میں معاون ثابت ہوگی۔