پ*سانحہ 9 مئی ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی

جمعرات 9 مئی 2024 21:55

ؔڈھاڈر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) سانحہ 9 مئی ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ر جمیل احمد ایس پی کچھی دوست محمد بگٹی اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد چئیرمن یونین کونسل میر پرویز لہڑی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق رئیسانی چیف آ فیسر میونسپل کمیٹی گل منیر مگسی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عطا اللہ ملوک عبد الحق مستوئی بابو عمرانی ۔

بابو خالد ڈومکی سمیت مختلف محکموں ٹریڈ یونین اور تنظیموں تحریک جوانان پاکستان کے ممبران ہندو پنچایت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے ریلی کے شرکا نے 9 مئی کے واقعات کی مزمت کی پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر نوجوانوں نے پینا فلیکس اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ 9 مئی کے زمہ داروں کے خلاف اورملک کے دفاعی اداروں اور مملکت پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے بعد شرکا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال اج ہی کے دن پیش آنیوالے واقعہ کو سانحہ قرار دیا اور اس ملک کے لیے نا قابل تلافی نقصان کہا۔

(جاری ہے)

اور کہا کہ چند نا عاقبت اندیش شر پسند مجرمانہ و بیمار ذہنیت کے مالک کرداروں نے اپنی سیاست اور ذاتی انا کی تسکین کی خاطر ملک کی سالمیت اور استحکام پاکستان کی علامت و پہچان پاک فوکو بے توقیر کرنے کی ناکام کوششیں کیں جنھیں الحمدللہ محب وطن پاکستانی عوام اور ملک کی محافظ افواج اور اس کے اداروں آفیسران نے نہایت حکمت عملی سے دھول چٹھا کر نا کامیاب نا مراد بنا دیا ۔پوری پاکستانی قوم اس واقعے کو نا بھولی ہے نا بھولنے دے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کے مجرموں اور اصل کرداروں کو نشان عبرت بنا کر سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا سوچنے کی جسارت نا کر سکے ریلی ڈی سی آ فس سے شروع ہو کر ایس پی آ فس پر اختتام پذیر ہوئی