مرشد ہسپتال کراچی کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعرات 9 مئی 2024 22:15

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) مرشد ہسپتال کراچی کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حب کے نواحی علاقے ساکران شاہ دوست ساسولی گوٹھ میں صحافی عبدالستار مینگل اور سماجی رہنما محمد ابراہیم ساسولی کی کوششوں سے مرشد ہسپتال کراچی کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں مرد خواتین و بچوں سمیت 240 مریضوں کی مفت چیک اپ کیا اور انہیں ادوایات فراہم کی گئی مرشد ہسپتال کی جانب سے انچارج محمد عرفان ڈاکٹر افتخار احمد نکاش،محسن عدیل احمد اور اسٹاف انم، غذالہ نے اپنی فرائض انجام دیئے اہلیان شاہ دوست ساسولی گوٹھ نے مرشد ہسپتال انتظامیہ اور صحافی عبدالستار مینگل سماجی رہنما محمد ابراہیم ساسولی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں ہمارے گوٹھ میں فری میڈیکل کیمپ لگا کر ہمیں مفت ادویات فراہم کیئے جو کہ بہتر اقدام ہے ۔

متعلقہ عنوان :