مانسہرہ میں کیری ڈبہ اور مہران گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد زخمی

جمعہ 10 مئی 2024 13:31

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) مانسہرہ میں کیری ڈبہ اور مہران گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق کوٹکے پل کے مقام پر مہران اور کیری ڈبہ کے درمیان تصادم کی اطلاع کنٹرول روم کو ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ حادثے کے نتیجہ میں 45 سالہ امجد علی، 27 شاہزیب، 24 سالہ عثمان، 30 سالہ غزالہ بی بی اور 7 ایمان زخمی ہو گئی۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں كنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :