سیالکوٹ، زیر تعمیر دیوار گرنے سے تین مزدور زخمی ہو گئے

جمعہ 10 مئی 2024 13:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) سیالکوٹ میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے تین مزدور زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیالکوٹ میں اسلامیہ کالج کے نزدیک زیر تعمیر عمارت کی بنیادوں میں مزدور مٹی ڈال رہے تھےکہ اچانک زیر تعمیر دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں یہاں کام کرنے والے تین مزدور شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :